مشرق وسطی

سعودی اتحاد کا اعلی فوجی کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ عدن میں جارح سعودی اتحاد کا اعلی فوجی کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

ارنا کے مطابق، یمن کے صوبے عدن کے شہر الخضراء میں ہونے والے کار بم دھماکے میں سعودی اتحاد کے العند آپریشن کا کمانڈر «ثابت جواس» دو فوجی اہلکاروں کے ہمراہ ہلاک ہوا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ 2015 سے یمن پر حملوں کے ساتھ ہی اس غریب عرب ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک 16 ہزار سے زیادہ عام شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button