اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد، کرغیز ناظم الامور پاکستان کی وزارت خارجہ میں طلب

شیعہ نیوز: پاکستان کی وزارت خارجہ نے کرغیزستان کے ناظم الامور کو طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ رات بشکیک میں پاکستانی طلباء پر تشدد کے خلاف سخت بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ میں ایکو اور وسطی ایشیا کے امور کے ذمہ دار نے کرغزستان کے ناظم الامور کو طلب کرلیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد دنیا بھر میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے معاملے پر انتہائی سنجیدہ ہے اور ان کی خوشحالی کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار 303 تک پہنچ گئی

وزارت خارجہ پاکستان نے کرغزستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بشکک میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق، کرغزستان کے اعلی حکام نے گزشتہ رات پاکستانی شہریوں پر تشدد کے لئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان حادثات میں ملوث افراد سے نمٹنے اور ضروری تحقیقات انجام دینے کی ضمانت فراہم کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات کرغیز اور پاکستانی طلباء کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پاکستانی طلباء کو اپنی رہائش گاہوں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی۔

بعض رپورٹوں کے مطابق، اس وقت کرغزستان میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی طلباء اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button