پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کرتے ہیں: علام راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں حکمرانوں کی بے حسی اور آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ستر فیصد سے زائد طبقے کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا گیا ہے، اشرافیہ کو ملنے والے اربوں روپے کے مفت پٹرول اور بجلی کے لاکھوں یونٹس کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ظلم و زیادتی کی انتہا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید مہنگائی نے غریب عوام کے آرام و سکون کو غارت کر دیا ہے، نگران حکومت پیٹرول اور بجلی کے نام پر بھتہ خوری پر اتر آئی ہے، عوام کے خون پر پلنے والی طفیلی اشرافیہ اپنی عیاشیاں بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی مسلسل گرتی ہوئی قمیتوں کے ثمرات آخر کس کے حصے میں آ رہے ہیں، حکمران اور اشرافیہ نے اپنی مراعات میں کمی کرنے کے بجائے مفلوک الحال عوام پر آئے دن ٹیکسوں کی بھرمار کر کے ان سے زندگی کا سکون چھین لیا ہے، اس فرسودہ نظام اور طبقاتی تفریق کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی اور عوامی خوش حالی ناممکن ہے، نگران حکومت نے اپنے طرز عمل سے واضح کر دیا ہے کہ اسے عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔

ملک کو لوٹنے والے سیاستدان اور اشرافیہ وہ جونکیں ہیں جو مادر وطن کے جسم سے چمٹ کر اس کا خون چوس رہی ہیں، اس ملک کو ان خون چوسنے والوں سے نجات دلانی ہو گی، مادر وطن کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، اس نازک صورت حال میں اپنی نسلوں کی بقاء اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انفرادی کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button