مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امت مسلمہ کے غدار متحدہ عرب امارات کے ایئرفورس سربراہ کا دورۂ اسرائیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والےامت مسلمہ کے غدار ملک متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس کے سربراہ نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیلی ایئر فورس کے سربراہ سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی۔

اسرائیلی فوج کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے مطابق 25 اکتوبر کو یو اے ای کے ایئر فورس سربراہ نے اسرائیل کا دورہ کیا۔جس پر اسرائیل نے خوشی مناتے ہوئے لکھا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایران پاکستان کے اقتصادی و سکیورٹی تعاون میں کوئی محدودیت نہیں.سید ابراہیم رئیسی

اسرائیلی فوج کے ٹوئیٹر پر مزید لکھا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل العلوی کا اسرائیل میں آئی اے ایف کے کمانڈر میجر جنرل امیکم نورکین نے استقبال کیا۔

دونوں کمانڈروں نے ایک ساتھ مل کرمستقبل کے تعاون کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا اور فوجی تعلقات کو مضبوط کیا۔

واضح رہے کہ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل اور مسلم سرزمین پر قابض اسرائیل سے تعلقات بنا کر متحدہ عرب امارات نے نہ صرف امت مسلمہ سے خیانت کی ہے بلکہ اسرائیل کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے لاکھوں مسلمانوں کے خون کا سودا بھی کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button