مشرق وسطی

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے پر حملہ

شیعہ نیوز:غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مقبوضہ بیت المقدس کا شیخ جراح محلہ، گذشتہ کئی دنوں سے انتہا پسند صیہونیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں کی زد میں رہا ہے۔ اس محلے میں رہنے والے فلسطینی خاندانوں کو ان کا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل شیخ جراح محلے پرحملہ کیا۔ شیخ جراح کے لوگوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جان دے دیں گے لیکن اپنے وطن کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

شیخ جراح کے باشندوں کو ان کے گھروں سے باہر نکالنے کے صیہونی حکومت کے فیصلے کی عالمی سطح پر ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے اور آج منگل کے روز فلسطینیوں نے اس علاقے کے باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شیخ جراح میں اجتماع کرنے کی اپیل کی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے شیخ جراح پر صیہونی انتہاپسندوں اور صیہونی فوجیوں کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں اور انتہاپسندوں کا حملہ کھلی جارحیت اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ پورا فلسطین پوری طاقت سے بیت المقدس کی حفاظت کے لئے اٹھ کھڑا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button