دنیا

صدرٹرمپ کا طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایک مرتبہ افغان امن عمل معاہدہ کسی نتیجے پر پہنچ جائے تو میں معاہدے پر دستخط کردوں گا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتےہوئےاس نےکہاکہ جی ہاں!میں طالبان کے ساتھ معاہدے پر اپنا نام درج کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط سےمحض چندگھنٹے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت پر مذاکرات منسوخ کردئیے تھے لیکن اب طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی کامیابی کےامکان بڑھ گئے۔واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے منصوبے پر اتفاق ہوا تھا جس کے تحت طالبان ایک ہفتے تک اپنی کارروائیوں میں نمایاں کمی لائیں گے،منصوبے کی کامیابی کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین 18 ماہ کے لیے افغان امن عمل معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button