دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ٹرمپ طاقت کا بے جا استعمال کر رہے ہیں: جو بائیڈن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ٹرمپ کو سازشی ذہنیت رکھنے والا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں ایک بوڑھے شخص پر پولیس کے تشدد کی حمایت در حقیقت ٹرمپ کی ایک بڑی غلطی ہے۔

امریکی شہر بوفالوی کی پولیس نے سیاہ فام امریکی باشندے جارج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے 75 سالہ شخص پر حملہ کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ شخص بہانہ بازی کرتے ہوئے زمین پرخود ہی لیٹ گیا۔واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کے بہیمانہ قتل پر پورے امریکہ میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے امریکی پولیس سبھی ترقی پذیر ملکوں سے بھی آگے بڑھ کر امریکی شہریوں پر فائرنگ اور انہیں جیل میں بند کرنے کے علاوہ انہیں گرفتار کر کے موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button