دنیا

ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے، ، ٹرمپ کی پھر دھمکی

شیعہ نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سےگفتگو میں صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے، لیکن یہ کیسے کرنا ہے، یہ بات اسے معلوم نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے مسئلے کو حل کریں گے، امریکی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار نہ ہونے پر ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے، ٹرمپ نے دھمکی دہرائی کہ ایران کوجوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سے جوہری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا ایران پر بمباری کردے گا، اس کی فوج تیار ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ این بی سی نیوز کے ساتھ ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان بات چیت ہورہی ہے، لیکن انہوں نے تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ کوئی معاہدہ نہیں کرتے تو بمباری ہوگی، لیکن اس بات کا امکان ہے کہ اگر وہ کوئی معاہدہ نہیں کرتے، تو میں ان پر ثانوی محصولات عائد کروں گا جیسا کہ میں نے چار سال قبل کیے تھے۔

اپنے پہلے دور صدار ت میں ٹرمپ 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کیے گئے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، جس کے تحت پابندیوں میں نرمی کے بدلے تہران کی متنازعہ جوہری سرگرمیوں کو محدود کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button