دنیا

ایران کے فسادیوں کے ٹرمپ بھی حامی نکلے

شیعہ نیوز: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ میں ایران کے ساتھ ہونےوالے المناک سمجھوتے سے نکل گیا اور میں جس طرح سے بات کر رہا ہوں، ایران کے لوگ شجات کے ساتھ بد عنوان حکومت کے خلاف اعتراض کر رہے ہیں اور بہادری کے ساتھ تشدد اور ایذا حتی موت کا سامنا کر رہے ہیں اور ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ہمیشہ تمہارے ساتھ رہيں گے۔

امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن نے بھی ایران میں ہونے والے حالیہ فسادوں کی حمایت میں 3 اکتوبر کو ایک بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا، ایران کے ان حکام کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرے گا جو بقول ان کے باغیوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہيں۔

اس سے پہلے امریکی وزارت خزانہ نے بھی ایرانی پولیس پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ پولیس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button