مشرق وسطی

ٹرمپ عربوں کے لئے شیر اور ایران کے سامنے خرگوش۔ دبئی پولیس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دبئی پولیس کے معاون ضاحی خلفان نے امریکی صدر کے بارے میں عرب حکمرانوں اور ایران کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عربوں کے لئے شیر اور ایران کے سامنے خرگوش ہیں۔

دبئی پولیس کے نائب سربراہ ضاحی خلفان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر عربوں کے مقابلے میں شیر ہیں جبکہ ایران کے مقابلے میں خرگوش کی طرح ہیں۔

عرب سماجی سائٹوں پر خلفان کے اس بیان پر بحث کرتے ہوئے بعض افراد نے کہا کہ ایران علاقہ کی ایک بڑی طاقت ہے جس کو امریکہ کے بجائے اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد ہے جبکہ عرب حکمرانوں کو امریکہ پر اعتماد ہے اور اسی وجہ سے امریکہ ان کے لئے شیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button