
ٹرمپ سوشل میڈیا کے سب سے بڑے ’’لوزر ‘‘ بن گئے
شیعہ نیوز:واشنگٹن:امریکا کے 45ویں اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے متنازع ٹوئٹس کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ لیکن اب اگر کوئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘لوزرلکھے تو سب سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر بھی بہت مشہور ہوگئے ہیں لیکن ان کی یہ شہرت منفی ہے اور اگر ٹویٹر پر جاکر آپ لوزر لکھیں تو سب سے پہلے ٹرمپ کا نام آتا ہے۔اس بارے ٹویٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لوگوں کی ٹوئٹس کے نتیجے میں ظاہر ہورہا ہے اور ایسا ہمیشہ نہیں رہے گا۔ اگر کسی اکاؤنٹ کو اکثر مرتبہ مخصوص اصطلاحات یا الفاظ کے ساتھ مینشن کیا جائے، تو الگھورتم کی وجہ سے ایک دوسرے سے منسلک ہوکر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔یہ وابستگیاں عارضی ہوتی ہیں اور یہ ہمیشہ لوگوں کے ٹوئٹس پر مبنی ہونے کی وجہ سے تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کردیا ہے اور وہ انتخاب میں اپنی شکست کو بھی قبول نہیں کررہے۔ امریکی انتخاب کے دوران امیدواروں سے متعلق گمراہ کن معلومات، ووٹنگ اور نتائج کی وجہ سے ٹوئٹر اور دیگر کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی بھی کی گئی۔اس دوران غلط معلومات کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کرنے والے ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی ٹوئٹس بھی ہٹائیں۔ ایک ٹوئٹ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب میں کامیابی کا دعویٰ کیا تھا، اسے ممکنہ طور پر ‘گمراہ کن ‘ قرار دیا گیا تھا۔