شہید سردار حاج قاسم سلیمانیمشرق وسطی

ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کو شہید کرکے دہشت گردوں کی سب سے بڑی خدمت کی، جنرل مسجدی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے دہشت گردوں کی سب سے بڑی خدمت کی۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل ایرج مسجدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں میں سے تھے جب کہ ٹرمپ نے انہیں شہید کر کے دہشت گردی کی سب سے بڑی خدمت انجام دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی نزدیک ہے اور اس سلسلے میں صوبہ کرمان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شاندار تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت ہمارے میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہی، انصار اللہ

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید سلیمانی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے لیے ایک رول ماڈل تھے۔

جنرل مسجدی نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں سے لڑ کر ایران اور مغربی ایشیائی میں سلامتی اور استحکام پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں شہید کر کے دہشت گردی کی سب سے بڑی خدمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button