دنیا

ٹرمپ نے نتن یاہو کو مایوس کردیا

شیعہ نیوز:صدر ٹرمپ کی حمایت کے ساتھ واشنگٹن تہران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کررہا ہے۔ ایسے میں صہیونی انتہا پسند وزیر اعظم نتن یاہو نے امریکہ کو ایران کے خلاف مسلح کاروائی کا مشورہ دیا ہے تاہم نتن یاہو کو اس مرتبہ بھی واشنگٹن کی جانب سے مایوس کن جواب ملا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا ایران پر حملے کا خواب امریکی تعاون کے بغیر چکناچور ہوگیا ہے۔

اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ امریکہ ایران پر کسی قسم کے حملے کی حمایت نہیں کرے گا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ تہران کے ساتھ مذاکرات کے پیش نظر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button