دنیا

ٹرمپ نے اسرائیل کے حوالے سے خفیہ راز سے پردہ اٹھا لیا

شیعہ نیوز: سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 10 سے 15 سال قبل تک امریکی کانگریس پر اسرائیل کا کنٹرول تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے۔

سابق امریکی صدر نے یہ بیان ایسے میں دیا ہے کہ ان کے دور حکومت میں اسرائیل نوازی اپنے انتہا کو پہنچ چکی تھی اور اسرائیل کی ہر سطح پر حمایت کی جا رہی تھی۔

ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں صیہونیوں کو خوش کرنے کیلئے مقبوضہ جولان پر اسرائیل کے قبضے کو سرکاری طور پر تسلیم کیا، امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا اور اسرائیل کے اس وقت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے کہنے پر جوہری معاہدے سے نکل گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button