اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان محمد بن سلمان نے رابطہ کروایا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ پاکستان کی ہزیمت کا باعث نہیں بننا چاہیے، امریکہ سے ہمیں برابری کی سطح پر بات کرنے کی ضرورت ہے، آج تک امریکہ اور امریکی لابی نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان ہی پہنچایا ہے، ابھی تک ایف 16 طیارے، جس کی قیمت بھی پاکستان ادا کر چکا ہے حوالے نہیں کیے گئے، پاکستان میں فرقہ واریت، دہشتگردی امریکہ کی سرپرستی میں پلنے والے دہشت گردوں کے ہاتھوں ہوئی جبکہ افغانستان میں امریکی تسلط کی وجہ سے اب تک امن قائم نہیں ہو سکا۔ امریکہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کا نقصان کیا اور اس کے دشمنوں کی سرپرستی کی ہے۔ لٰہذا پاکستان کو امریکی غلامی سے نکل کر آزاد خودمختار ملک کے طور پر اپنی پالیسیاں تشکیل دینی چاہیں۔ آخر کب تک ہم امریکہ اور امریکی اتحادیوں سے بھیک مانگتے رہیں گے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عمران خان کے دورے پر عوام میں تشویش بھی پائی جاتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور عمران خان کے درمیان دورے کی دعوت کیلئے روابط سعودی ولی عہد بن سلمان نے کروائے، ورنہ ایک سال سے امریکہ کی طرف سے مثبت جواب نہیں مل رہا تھا، اب بڑے فخرسے کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کے داماد اور سعودی ولی عہد کے ذریعے منت و سماجت کے بعد دورے کی دعوت ملی ہے، ہمیں امریکی غلامی سے نکلنا چاہیے اور خودمختاری کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دنوں ممالک کے درمیان برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، امریکہ نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا، پاکستان کے دشمن بھارت اور اسرائیل کی امریکہ سرپرستی کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان زور دیں کہ امریکہ کشمیر اور فلسطین کے ایشوز کو حل کرنے میں مدد کرے، وہ ظالموں کی بجائے مظلوموں کا ساتھ دے تو امریکہ کے دورہ کا فائدہ ہوگا ورنہ نشستند، گفتند، برخواستند سے زیادہ دورے کی اہمیت نہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button