دنیا

ٹرمپ ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول میں رکاوٹ کا جواب دے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی پارلیمنٹ کی مسلمان رکن ایلہان عمر نے کل اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایرانی عوام کے بنیادی حقوق من جملہ ادویات کے حصول میں رکاوٹ پر جواب دینا ہو گا۔

امریکی ایوان نمائندگان (پارلیمنٹ) کی رکن ’’ایلہان عمر‘‘ Ilhan Omar نے اپنے ٹوئیٹ میں امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین کے نام 17 ارکان پارلیمنٹ کے خط کو شائع کیا ہے کہ جس میں ایوان نمائندگان کے اراکین نے ایرانی مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے 17 ارکان نے جن میں 2 مسلم پارلیمینٹیرین ایلہان عمر اور رشیدہ طالب بھی شامل ہیں منگل کے روز امریکی وزیر خزانہ کو لکھے گئے اپنے خط میں ایران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی پر کڑی نکتہ چینی کی۔ ان نمائندوں نے انسان دوستانہ اشیاء کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکلنے کے بعد ایران پر ہر قسم کی پابندیاں عائد کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button