دنیا

ٹرمپ کا اسرائیل بائیکاٹ مہم روکنے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ٹرمپ صدارتی انتخابات میں یہودیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالج کیمپسز میں یہودیوں کی مخالفت اور اسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کے لیے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرکے انسانی حقوق کو پامال کرنے والی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دوستی کا ایک مرتبہ پھر واضح ثبوت دے دیا۔

ٹرمپ کے اس متنازع اقدام کے تحت ایسے تعلیمی اداروں کی حکومتی امداد روکی جاسکے گی جو یہودی اور اسرائیل مخالف واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں گے۔

صدارتی حکم نامے کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہود مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا۔

اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حکومت کو بحیثیت نسل، قوم یا مذہب یہودیت کی تشریح کی اجازت ہوگی ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ سب کچھ صدارتی انتخابات میں یہودیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button