مشرق وسطی

ٹرمپ کا صدی کی ڈیل منصوبہ فلسطینیوں کے حقوق کی بربادی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عرب لیگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منگل کے روز اعلان کردہ سینچری ڈیل منصوبے میں فلسطینیوں کے حقوق پامال کیے گئے ہیں۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے بدھ کے روز کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے بیچ منصوبے کے ابتدائی مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں فلسطینیوں کے قانونی حقوق کو بڑے پیمانے پر برباد کیا گیا ہے۔

تاہم ابو الغیط نے واضح کیا کہ ’’ہم امریکی ویژن کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، ہم امن کو یقنی بنانے کی خاطر کسی بھی سنجیدہ کوشش کے لیے کشادہ دلی کے حامل ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ دو سال سے زیادہ عرصے تک خفیہ طور پر کام کرنے اور انکشاف میں التوا کے بعد آخر کار گذشتہ روز منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے امن منصوبے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے ’’ دو ریاستی حل‘‘ کی تجویز کے ساتھ باور کرایا ہے کہ ’’فلسطینیوں کا حق ہے کہ وہ اب کے مقابلے میں بہت بہتر زندگی گزاریں‘‘۔

ٹرمپ کے منصوبے میں تجویز کردہ فلسطینی ریاست کا رقبہ، 1967 میں اسرائیل کی جانب سے قبضے میں لی گئی اس اراضی سے کم ہے جس پر فلسطینی اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے سینچری ڈیل منصوبے کے انکشاف کے بعد اقوام متحدہ نے باور کرایا ہے کہ وہ 1967 کی سرحدوں پر کاربند رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button