ٹرمپ کے مواخذے کی قراردادیں امریکی ایوان نمائندگان میں منظور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی کانگرس نے اکثریت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق دونوں قراردادیں منظور کرلی ہیں ۔ اس طرح کانگریس کے نمائندوں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں رائے دے دی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق دونوں قراردادیں منظور کرلی ہیں اس طرح کانگریس کے نمائندوں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں رائے دے دی ہے۔
ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قراردادوں کی منظور کے بعد صدر ٹرمپ پر اب امریکی پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا جہاں اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ وہ برسراقتدار رہیں گے یا نہیں۔
اطلاعات امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں 2 قراردادیں منظور کر لیں۔ امریکی ایوانِ نمائندگان نے اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی 2 قراردادوں کی منظوری دے دی۔
اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق قرار داد کے حق میں 230 اور مخالفت میں 197 ووٹ پڑے جبکہ کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام سے متعلق قرار داد کے حق میں 229 اور مخالفت میں 198 ووٹ پڑے ۔ اس سے پہلے ہاؤس جوڈیشری کمیٹی نے ٹرمپ کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام کی منظوری دی تھی اور اب پورے ایوان سے منظوری لی گئی ہے۔ یہ معاملہ اب سینیٹ میں جائے گا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے تیسرے صدر ہیں جنہیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔