دنیا

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی مالی بد عنوانی میں ملوث

شیعہ نیوز : امریکی صدر ٹرمپ کی مالی بد عنوانی کے مقدمے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ ٹرمپ کی بیٹی کا بھی اس میں کردار رہا ہے۔

انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حالیہ انتخابات میں بری طرح ہارنے والے امریکی صدر ٹرمپ کی مالی بد عنوانی کے مقدمے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی اس مالی بد عنوانی میں ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مشیر کے طور پر سرگرم عمل ایوانکا ٹرمپ نے کئی ملین ڈالر مشاورت دینے کیلئے ہتھیائے تھے جس کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ایوانکا نے تقریبا 26 ملین ڈالر دریافت کئے ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ نے اتنی بڑی رقم کسی اور کمپنی کے نام سے دریافت کی اور ایوانکا ٹرمپ اُس وقت ٹرمپ کی تنظیم میں ایک عہدیدار تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button