دنیا

ٹرمپ کی فوجیوں کے انخلا کی منظوری پر عراق کو پابندیوں کی دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام کے دو عظیم اور مایہ ناز کمانڈروں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو شہید کرکے خطے میں جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے عراق اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی معاہدہ منسوخ کرکے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

امریکی صدر نے عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ عراق کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردیں گے۔

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی خطے میں کشیدگی کا باعث بن گئے ہیں اور امریکہ علاقائی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگين خلاف ورزی کررہا ہے۔ امریکہ عراقی قوانین کو بھی پامال کررہا ہے۔

امریکہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے لہٰذا خطے سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کشیدگی کم ہوجائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button