دنیا

ٹرمپ نے امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ کی جانب دھکیل دیا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹس کی تلسی گیبارڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر سخت تنبیہ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ امریکہ اپنی فوج عراق اور شام سے نکال لے۔

ڈیموکریٹس کی تلسی گیبارڈ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے عراق اور شام سے اپنی فوجیں نہیں نکالیں تو گہری دلدل اور ایسی جنگ میں پھنس جائیں گے، جس کے سامنے عراق اور افغانستان کی جنگیں پکنک لگنے لگیں گی۔

تلسی گیبارڈ نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کی پہل کی گئی ہے، ٹرمپ نے امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ کی جانب دھکیل دیا ہے، ایک ایسی جنگ جس میں ہمیں پہلے سے زیادہ نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اس جنگ کے پیچھے ہماری پالیسی کیا ہے۔؟ ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس جنگ کو چھیڑ کر ہمارا مفاد اور ہمارا مشن کیا ہے؟ تلسی نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ٹرمپ کے اس عمل نے ہمارے ملک کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے اور ٹرمپ کے اقدامات نے ہمارے قومی سلامتی کے مفادات کو مجروح کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button