
دنیاہفتہ کی اہم خبریں
ٹرمپ دوبارہ جھوٹا ثابت ہوا، امریکہ نے ایران سے رابطہ کرنے کی درخواست کی، قطر
قطر کے وزیراعظم نے ٹرمپ کے دعوے کے برعکس کہا کہ امریکہ نے ایران سے رابطہ کرنے کے لیے قطر سے درخواست کی
شیعہ نیوز: امریکی صدر ٹرمپ کا دعوی ایک مرتبہ پھر جھوٹ ثابت ہوا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اور اسرائیل نے ایک ساتھ امریکہ سے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
قطر کے وزیراعظم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے ہم سے درخواست کی کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہم سے درخواست کی کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے رابطہ کریں۔ ہم نے اس سلسلے میں ضروری بات چیت انجام دی ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور غزہ پر ہونے والے حملوں کو روکنا چاہیے۔