دنیا

ٹرمپ تباہی و بربادی پھیلانے والی طبیعت کے مالک ہیں

شیعہ نیوز : امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ تباہی پھیلانے والی طبیعت کے مالک ہیں۔

امریکی سینیٹر کملہ ہریس نے، جو دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک امیدوار بھی ہوسکتی ہیں، کہا ہے کہ وہ تباہی و بربادی پھیلانے والوں کو خوب پہچانتی ہیں جن میں سے ایک، اس وقت وائٹ ہاؤس میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسے افراد کے بارے میں اس اہم نکتے کا جاننا بہت ضروری ہے کہ اس قسم کے غارت گری کرنے والے ، بہت بزدل ہوتے ہیں۔

کملہ ہیرس نے کہا کہ دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو شکست ہو گی۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے مذکورہ ڈیموکریٹ سینیٹر کی، پارٹی کے اندر بھی کافی مضبوط پوزیشن ہے جبکہ وہ ٹرمپ پر سخت تنقید کرنے والوں میں بہت معروف بھی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button