دنیا

ٹرمپ کا بڑا دعوی، 24 گھٹنے میں ہی یوکرین جنگ ختم ہو جاتی

شیعہ نیوز: سابق امریکی صدر نے 24 گھنٹے کے اندر یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرنے کی اپنی مبینہ صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں رہتے تو یہ جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ اور اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی موجودہ انتظامیہ کی نااہلی کے حوالے سے کیے گئے تبصروں کے بعد اس بار انہوں نے خود میں تنازع کو ختم کرنے کی مبینہ صلاحیت پائے جانے کی بات کہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی صبح سوشل نیٹ ورک ٹروتھ پر اپنے پیج پر لکھا کہ اگر میں امریکہ کا صدر ہوتا تو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کبھی نہ ہوتی لیکن اس کے باوجود بھی اگر میں صدر ہوتا تو میں 24 گھنٹوں کے اندر مذاکرات کرکے اس خوفناک اور شدید جنگ کو ختم کروا دیتا۔

نیوز ویک ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے جمعرات کو ایک اور پوسٹ میں خبردار کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت کا یوکرین میں ٹینک بھیجنے کا فیصلہ روس کی جانب سے جوہری حملے کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو 31 ابرامز ایم 1 ٹینک بھیجے گی جبکہ جرمنی بھی اپنے لیپرڈ ٹینک کیف کو حوالے کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button