دنیا

ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے میں ٹرمپ کا مرکزی کردار: یورپی یونین

شیعہ نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔
اپنے ایک بیان میں جوزف بورل نے یورپی یونین کی بے عملی اور وعدہ خلافیوں کا ذکر کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کو بحال کرنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے لیکن تنقید کرنے والے ان کی ان کوششوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گذشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران ایٹمی مذاکرات کو ماضی میں ہونے والی بات چیت کے تحت نتیجے تک پہنچانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے لیکن فریق مقابل کو ضمانت دینا ہوگی کہ یہ قدم کوئی شرط عائد کئے بغیر، حقیقت پسندی پر مبنی اور ایران کے قومی مفادات اور حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button