
دنیا
ٹرمپ کے ایلچی کو دعوت دی گئی تو وہ ایران کا سفر کر سکتے ہیں، امریکی اخبار
شیعہ نیوز: ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف تہران کا دورہ کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ ہفتے عمان میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں ڈیوڈ اگنیشس کی رائے شائع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی بار ایسوسی ایشن نے اپنی حدود میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی لگادی
اخبار کے مطابق اگنیشس نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات سے آگاہ دو عہدیداروں نے بتایا کہ اگر وٹکوف کو دعوت دی جائے تو وہ شاید تہران کا دورہ کریں گے!
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف ہفتے کو عمان میں ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی قیادت کریں گے۔