دنیا

ٹرمپ کا نام اپسٹین اسکینڈل میں شامل ہے، امریکی وزارت قانون

شیعہ نیوز: امریکی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکہ کی اٹارنی جنرل، پام بونڈی امریکی صدر ٹرمپ کو مئی میں ہی اطلاع دے چکی ہیں کہ جفری اپسٹین کے جنسی جرائم اور مالی بدعنوانی کے مقدمات میں ان کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جرائم پر خاموشی غزہ میں نسل کشی میں مشارکت کے مترادف ہے، انصاراللہ

رپورٹ کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی اور ان کے معاونین نے ٹرمپ کو بتایا ہے کہ وزارت قانون، جفری اپسٹین کے جنسی جرائم کی تحقیقات سے متعلق مزید دستاویزات منظر عام پر نہیں لانا چاہتی کیونکہ ان ميں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تفصیلات اور ان جرائم کی بھینٹ چڑھنے والوں کی ذاتی اطلاعات شامل ہيں۔

وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button