دنیا

ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، اقتصادی بحران کا خدشہ، عوامی مقبولیت میں کمی

شیعہ نیوز:صدر ٹرمپ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے امریکہ عوام میں مقبولیت کا گراف گرگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں حال ہی میں کی گئی ایک تازہ رائے شماری کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ان کے لیے عوامی حمایت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ریپبلکن پارٹی کے قریبی سمجھے جانے والے فاکس نیوز کی جانب سے شائع سروے کے مطابق مارچ میں ٹرمپ حکومت کو 49 فیصد عوام کی حمایت حاصل تھی، جو اپریل میں گھٹ کر 44 فیصد رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید

سروے میں شامل 71 فیصد رائے دہندگان نے امریکہ کی موجودہ اقتصادی صورت حال کو منفی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اسی سروے میں سرحدی سکیورٹی کے حوالے سے ٹرمپ کی کارکردگی سے 55 فیصد افراد مطمئن نظر آئے، تاہم امیگریشن پالیسیز کے متعلق رائے منقسم رہی۔ 47 فیصد نے اطمینان جبکہ 48 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے نتائج پر عوام میں ناپسندیدگی کی شرح زیادہ ہے۔ صرف 38 فیصد افراد نے ٹرمپ کی اقتصادی حکمت عملی کو سراہا، جبکہ 56 فیصد نے اس پر نکتہ چینی کی۔

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ عوام میں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی واقع ہو رہی ہے اور ملک کی اقتصادی صورت حال و امیگریشن پالیسیوں پر عوامی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button