مشرق وسطی

ٹرمپ کے بیانات فلسطینی قوم کے خلاف اعلان جنگ ہیں, عوامی محاذ

شیعہ نیوز: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان خطرناک بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کو جبری بے گھر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

فرنٹ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا یہ بیانات فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ ہیں اور فلسطینی عوام پر ایک نئی نکبہ مسلط کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور پورے فلسطین کے عوام نے غاصب صہیونی ریاست کے مظالم اور ہولناک قتل عام کے خلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیاہے۔ فلسطینی قوم اپنی سرزمین سے بے دخلی کا کوئی بھی سازشی منصوبہ قبول نہیں کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جارحانہ تجویز نئی امریکی انتظامیہ کے فلسطینی کاز کو پناہ گزینوں کی نقل مکانی اور آباد کاری کے راستے سے ختم کرنے کے خطرناک اور مذموم حقیقی ارادوں کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان بندوق کی نوک پر کشمیریوں سے ان کاحق خود ارادیت نہیں چھین سکتا،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ ہمارے وطن فلسطین کا دریا ئے اردن سے سمندر تک ایک اٹوٹ انگ ہے اور یہ کوئی بوجھ یا مسئلہ نہیں ہے جو کہ "حل” کی تلاش میں ہے، بلکہ یہ استقامت اور مزاحمت کی علامت ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ غزہ فروخت کے لیے نہیں ہے اور اس کے لوگ اسے چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ فلسطینی قوم اپنی آزادی ، مقدسات کے دفاع اور حق واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پوری عالمی برادری، عرب ممالک اور عالم اسلام فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح اور دو ٹھوس موقف اختیار کریں۔

عوام محاذ کا کہنا ہے کہ زخموں اور نسل کشی کے باوجود غزہ اٹوٹ رہے گا اور اس کے لوگ پورے فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔ جہاں تک ٹرمپ کے منصوبوں کا تعلق ہے تو انہیں تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے کل منگل کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا "امریکہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھال لے گا، اور ہم اس میں موجود تمام خطرناک ناکارہ بموں کو ہٹائیں گے۔ ہم اس کی زمین برابر کریں گےاور تمام عمارتیں تباہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button