دنیا

ٹرمپ کی تل ابیب کی حمایت کم ہوگئی ہے، سابق صہیونی انٹیلیجنس افسر کا انکشاف

شیعہ نیوز: اسرائیلی انٹیلیجنس سروس کے ایک سابق افسر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تل ابیب کو حاصل حمایت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سابق اسرائیلی انٹیلیجنس افسر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جو کبھی اسرائیل کے بڑے حامی سمجھے جاتے تھے، اب فلسطین و اسرائیل کے مسئلے پر نسبتاً خاموش ہوچکے ہیں اور تل ابیب کی کھلی حمایت سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے مزید 49 فلسطینی شہید کردیے

سابق اعلی اہلکار نے مزید بتایا کہ موجودہ اسرائیلی کابینہ کئی داخلی اور خارجی مسائل، بالخصوص یمن کے معاملے میں الجھن اور دباؤ کا شکار ہے۔

یاد رہے امریکہ نے مختلف معاملات پر مخصوصا غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں صہیونی حکومت کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تل ابیب کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button