دنیا

ٹرمپ کے غیر معمولی اقدام نے امریکی حکام کو چونکا دیا، ذرائع

شیعہ نیوز: امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام صدر ٹرمپ کے الجولانی سے متعلق غیر معمولی اقدام پر حیران ہیں۔

نیوز  نے  ادارے روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے خلاف تمام پابندیاں اٹھانے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان نے امریکی حکومت کے بعض ارکان کو حیران کر دیا ہے۔

ان ذرائع نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام کا اس حوالے سے وائٹ ہاؤس سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : دوحہ میں امریکی ایلچی اور حماس رہنماؤں کی ملاقات، تفصیلات سامنے آ گئیں

منگل کو ٹرمپ نے شام کے خودساختہ حکمران الجولانی کی مزید حمایت اور دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لا کر صیہونی حکومت کو محفوظ بنانے کے اقدام کے جواب میں دمشق پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا!

رائٹرز نے مزید لکھا کہ براہ راست پابندیاں اٹھانا ایک غیر معمولی اقدام ہے جب کہ زیادہ تر معاملات میں امریکی حکام میں وسیع ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ تاہم ٹرمپ نے اعلی حکام کو بائی پاس کر دیا ہے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button