اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اسلام آباد، لاہور اور کرک میں عوامی اجتماعات کا اعلان

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے شرکت کی۔

شیعہ نیوز :  تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس سردار لطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے شرکت کی۔

اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر، رؤف حسن ودیگر اپوزیشن قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آئندہ آنے والے دنوں میں عوامی اجتماعات کے انعقاد کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن قائدین نے کہا کہ ہم پورے ملک میں نکل رہے ہیں، انشاءاللہ 8ستمبر کو اسلام آباد، 12 ستمبر کو کرک اور 22 ستمبر کو لاہور میں بڑے عوامی جلسے منعقد ہوںگےجبکہ ملک بھرمیں وکلاء کنونشنز کا بھی انعقاد کیا جائےگا۔

اگر حکومت یا انتظامیہ نے ان جلسوں کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم تب بھی بزورقوت ان اجتماعات کے انعقادکویقینی بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button