اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ٹی ٹی پی اور بی ایل اے امریکی ہتھیار ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مشن کے کونسلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالرز مالیت کے غیرقانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی

عاطف رضا نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گرد گروپوں کو ہتھیاروں کی رسائی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button