
کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ۳ دہشت گرد گرفتار
کراچی میں پولیس کی اہم کاروائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ملک دشمن دیوبندی دہشت گرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
ایس پی کلفٹن کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور راؤنڈز سمیت 3 پستول برآمد کئے گئے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔