اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ٹی ٹی پی فوجی جوانوں، قومی قیادت اور اے پی ایس کے بچوں کی قاتل ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت و ریاست پاکستان اور کالعدم دہشترد ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی خبروں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ پارلیمان میں کسی اتفاقِ رائے کے بغیر خود اپنے طور پر تحریکِ طالبان پاکستان سے مذاکرات کرے۔ پہلے بھی اس پر تنقید کرتا رہا ہوں اور اب بھی کروں گا کہ جہاں کسی کو آن بورڈ نہیں لیا گیا، کوئی اتفاقِ رائے پیدا نہیں ہوا تو صدرِ پاکستان یا وزیرِاعظم کون ہوتے ہیں کہ وہ بھیک مانگتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات کریں۔

انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی جس نے ہمارے فوجی سپاہیوں کو شہید کیا، ہماری قومی قیادت کو شہید کیا، ہمارے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا کہ یہ کون ہوتے ہیں کہ اپنے طور پر فیصلہ کریں کہ کس سے انگیج کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر معاہدے کا اعتراف کرلیا

ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی جو بھی پالیسی ہو، اس کی پارلیمان منظوری دے، وہ اتفاقِ رائے سے بنے۔ وہ پالیسی بہتر پالیسی بھی ہوگی اور اس کی قانونی حیثیت بھی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button