مشرق وسطی

ترک فوج کا حلب کے مضافاتی دیہاتوں پر میزائل حملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوج  نے شمالی حلب کے مضافاتی دیہاتوں پر میزائل داغے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شامی سرکاری نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ترک فوج نے حلب کے مضافاتی علاقوںپر متعدد میزائل داغے ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی شام پر ترکی کے فوجی حملوں کی عالمی برادری اور یورپی ممالک کی جانب سے سخت مخالفت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد شروع ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button