
مشرق وسطی
ترک جنگی طیاروں کی شام پر بمباری، کرد ملیشیا کے 7 افراد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شمال میں واقع شہر عین العرب کے اطراف میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کرد ملیشیا کے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گيا ہے۔
ادھر شام کی خبررساں ایجنسی سانا کا کہنا ہے کہ ترکی نے کل بھی تل ابیض کے ایک گاؤں قرنفل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔