دنیا

ترک صدر کا امریکی اسٹرٹیجک فوجی اڈوں کو بند کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی کے صدر نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک میں امریکی اسٹرٹیجک فوجی اڈوں کوبند کر دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کےصدر رجب طیب اردوغان نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر واشنگٹن نے انقرہ کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا، تو ترکی اپنی سرزمین پر دو اہم اسٹریٹیجک فوجی اڈوں کو امریکہ کے لیے بند بھی کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ضروری ہوا تو ہم اِنجرلِیک اور کُوریچِک میں امریکہ کے زیر استعمال دونوں اسٹریٹیجک فوجی اڈے بند کر دیں گے۔

واشنگٹن کے لیے ترکی میں ان دونوں فوجی اڈوں کی اہمیت بہت اہم ہے، کیونکہ دونوں اڈوں کو واشنگٹن اسٹرٹیجک مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ہمارے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے جیسا کوئی اقدام کیا، تو ہم بھی جواباََ اتنا ہی اہم فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات میں کافی اختلافات پائے جاتے ہے، دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کی سب سے بڑی وجہ انقرہ کی طرف سے روس سے ایس 400 طرز کے فضائی دفاعی میزائل خریدنا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی کو کئی مرتبہ پابندیوں کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں تاکہ انقرہ کو کسی بھی طرح ماسکو سے ایس چار سو طرز کے مزید میزائل سسٹم حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔ اس کے برعکس ترک حکومت کا مؤقف ہے کہ کسی بھی طرح اپنے روس کے ساتھ طے کردہ معاہدے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button