دنیا

ترکیہ، اکرم امام اوغلو کے وکیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا

استنبول کے گرفتار مئیر "اکرم امام اوغلو" کا عدالتی دفاع کرنے والے وکیل "محمد پهلوان" کو من گھڑت الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ تُرک پراسیکیوشن سے وابستہ ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور بعض مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اکرم امام اوغلو کے وکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں

شیعہ نیوز: آج ترکیہ کی پارلیمنٹ میں "ریپبلکن پیپلز پارٹی” کے نمائندے "توران تاشکین اوزر” نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں خبر دی کہ حکومت کی جانب سے استنبول کے گرفتار مئیر "اکرم امام اوغلو” کا عدالتی دفاع کرنے والے وکیل "محمد پهلوان” کو من گھڑت الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ تُرک پراسیکیوشن سے وابستہ ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور بعض مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اکرم امام اوغلو کے وکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ جس پر فوری رد عمل دیتے ہوئے استنبول کے گرفتار مئیر نے کہا کہ کیا جمہوریت کے خلاف بغاوت کافی نہ تھی اور پھر اس بغاوت کی بھینٹ چڑھنے والوں کو دفاع کا حق بھی نہیں دیتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اکرم امام‌ اوغلو کو کرپشن کے الزام میں ترکیہ کی پولیس نے حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے خط کا جواب عمان کے ذریعے بھیجا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ان کی گرفتاری کے بعد ہزاروں افراد کئی دنوں سے "استنبول”، "انقرہ”، "ازمیر” اور دیگر شہروں میں سڑکوں پر ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اکرم امام‌ اوغلو، صدر "رجب طیب اردوغان” کے سب سے بڑے انتخابی حریف تصور کیے جاتے ہیں۔ تُرک عدلیہ نے انہیں بدعنوانی اور ان گروپوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جنہیں انقرہ "دہشت گرد” قرار دیتا ہے۔ تاہم اکرم امام‌ اوغلو کی جماعت نے ان کی گرفتاری کو سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا ہے۔ اُدھر ترک حکام کہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ عدلیہ نے آزادانہ طور پر یہ کارروائی کی ہے۔ ان کی گرفتاری پر ہونے والے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس نے مرچ اسپرے، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button