دنیا

ترکی کی نیتن یاہو کے طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

شیعہ نیوز: ترکی نے آذربائیجان کے دورے پر جانے والے صیہونی وزیراعظم کے طیارے کے لیے ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی!

رپورٹ کے مطابق غزہ کے بچوں کے قاتل صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اگلی جمعرات کو آذربائیجان جائیں گے۔

قابل غور ہے کہ ترکی نے آذربائیجان کے دورے پر جانے والے صیہونی وزیراعظم کے طیارے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے!

یہ بھی پڑھیں : 3 یورپی ممالک کی غزہ میں انسانی امداد کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت

آذربائیجان-اسرائیل الائنس (اے آئی اے) کی رپورٹ کے مطابق ” نیتن یاہو کا کناف زیون طیارہ 7 مئی کی شام کو آذربائیجان کے دار الحکومت باکو میں لینڈ کرے گا۔”

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر جاری وحشیانہ جرائم کی وجہ سے دنیا بھر میں اس قاتل حکومت کو نفرت کا سامنا ہے، ایسے میں ترکی کے اردگان اور آذر بائیجان کے علی اوف کی قاتل نیتن یاہو کی کاسہ لیسی ان کی فلسطین کاز سے خیانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button