مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ترکی اور اسرائیل کے درمیان خفیہ رابطہ جاری ہے۔ بشارجعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشارجعفری نے ادلب سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اوردونوں دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

بشارجعفری نے کہا کہ شامی عوام اور شامی سرزمین کو دہشت گردوں کے پنجے سے چھڑانا شامی حکومت اور فوج کے فرائض میں شامل ہے جبکہ اسرائیل اور ترکی کی شام کے خلاف جارحیت دہشت گردوں کو شام میں باقی رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔

بشار جعفری نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو شام میں ترکی کے فوجی اقدام کی مذمت کرنی چاہیے کیونکہ ترکی نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے شام پر فوجی یلغار جاری رکھی ہوئی ہے۔

شامی نمائندے نے کہا کہ ترکی نے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کی تربیت کے کیمپ قائم کئے اور شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے لئے اس نے دہشت گردوں کو بھر پور مدد فراہم کی۔

بشار الجعفری نے کہا کہ ایغور، چچنی، ترکمنساتی ، تاجیکی اور قرقزستانی دہشت گردوں کو ترکی نے شام میں داخل کیا ہے اور ترک فوج آج بھی دہشت گردوں کی بھر پور پشت پناہی کررہی ہے۔

دوسری طرف شام کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کو نجات دلانے کے لئے ترکی اور اسرائیل کے درمیان رابطے سے پردہ اُٹھایا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ جمعرات کی صبح دو بجے ترکی کا ایک فوجی کارواں، ادلب میں پناہ لئے دہشت گردوں کی مدد کے مقصد سے شام کی سرزمین میں داخل ہوا اور اسی کے ساتھ صیہونی حکومت نے اس کارواں کو کور کرنے اور شامی فوج کی توجہ ہٹانے کے لئے دمشق پر میزائل حملہ کیا ۔

واضح رہے کہ شام کے ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ صیہونی حکومت کے جمعرات کی صبح شام کے دار الحکومت دمشق کے قریب میزائل حملہ کیا جسے شامی فوج کے ائیرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button