دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ترکی نے دہشتگردوں کی مدد کیلئے شام میں آپریٹنگ رومز بنا لیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں شام کے نمائندےبشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام کے شمال میں ترکی نے تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کے لئے آپریٹنگ رومز قائم کئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شامی نمائندے نے کہا کہ ادلب میں ترکی آشکارا طور پر دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے، اس نے کہا کہ شام کے شمال میں ترکی نے دہشت گردوں پر نگرانی رکھنے والے مراکز کو تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کے لئے آپریٹنگ رومزمیں تبدیل کردیا ہے۔

بشار الجعفری نے کہا کہ ادلب شامی سرزمین کا حصہ ہے اور شام اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہا ہے کسی دوسرے کی سرزمین پر نہیں۔ بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی کے جو فوجی بمباری میں ہلاک ہوئے ہیں وہ در حقیقت دہشت گردوں کے ساتھ تھے کیونکہ بمباری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی وہاں ترک فوجی کیا کررہے تھے؟ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ترک فوج شام کی سرزمین پر دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہی ہے اور ہم ترکی کے شامی فوج پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہم ترکی کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button