دنیا

ترکی کی شام پر جارحیت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے مسئلہ پر غور و خوض کے لئے آج جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک میٹنگ کرنے جارہی ہے۔

اقوام متحدہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر جیری متزلا نے بدھ کو کہا کہ شام کے معاملہ پر بات چیت کے لئے جمعرات کو ایک میٹنگ ہو گی۔ ترکی کی جانب سے شمالی شام میں اپنی فوجی مہم شروع کئے جانے کے بعد یہ میٹنگ بلائی گئی ہے جو کافی اہمیت کی حامل ہے۔

قابل غور ہے کہ اکتوبر کے مہینے کے لئے سلامتی کونسل کی صدارت جنوبی افریقہ کے پاس ہے۔ یہ اجلاس یا تو بند دروازوں کے اندر ہو گا یا سلامتی کونسل کے چیمبر میں کھلی بحث ہوگی۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ شام کے معاملہ پر اجلاس بلانے کے لئے بیلجئیم، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور پولینڈ نے درخواست کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ترکی نے کردوں کے خلاف فوجی مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے اور اسے شام کی ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button