اہم پاکستانی خبریں

بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، وزیرخارجہ

شیعہ نیوز:وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا،ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

ڈان نیو زکے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو کل بھرپور ردعمل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا،جب بھارت میں یہ واقعہ رونما ہوا تو ہم ترکیہ میں تھے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے پاس ( اپنے الزامات کے ) اگر کوئی شواہد ہیں تو پیش کرے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی آج میٹنگ ہوگی، اورکل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں نہایت اہم فیصلے ہوں گے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے بھارت نے سندھ طاس معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وہاں موجود پاکستانی باشندوں کو بھی 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button