
ترکی شام کے ائیربیس کا کنٹرول حاصل کرے گا! ذرائع کا انکشاف
شیعہ نیوز: میڈیا ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ ترکی شام کے تیاس فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال کر وہاں دفاعی نظام نصب کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جولانی رژیم کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے ترکی کے مقاصد سامنے آنے لگے ہیں۔
مڈل ایسٹ آئی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ترکی شام کے وسطی صوبے حمص کے تیاس ائیر بیس کا کنٹرول حاصل کرکے وہاں دفاعی سسٹم کی تنصیب کے لئے کوششیں تیز کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم غنڈہ گردی کے درمیان مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ
ذرائع کے مطابق اس تنصیب کو مستقل ترک فوجی موجودگی میں تبدیل کرنے کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، جو انقرہ کے گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد عربوں کے اندر قدم جمانے کی کوششوں کا واضح اشارہ ہے۔
یہ اڈہ ترکی کو پورے خطے میں فضائی طاقت کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا۔
ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ اسرائیل نے اس منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم ترک وزارت دفاع نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔