
ترکی کا اسرائیل کو خفیہ پیغام، شام میں کشیدگی کے خواہاں نہیں!
شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع نے انقرہ سے تل ابیب کے لئے خفیہ پیغام کی ترسیل کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے انکشاف کیا کہ انقرہ نے تل ابیب حکومت سے شام میں براہ راست فوجی کشیدگی سے بچنے کے لئے باہمی مشاورت کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیاحوں کے بھیس میں آئے صہیونی فوجیوں کو قتل کیا جائے، مفتی شیخ صادق الغریانی
صیہونی روزنامہ معاریو کی رپورٹ کے مطابق انقرہ نے غیر عوامی چینلز کے ذریعے تل ابیب کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ شام میں براہ راست کشیدگی کا ارادہ نہیں رکھتا۔
یہ پیغام فریقین کے نمائندوں کے درمیان باکو میں ہونے والی ملاقاتوں کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس کا مقصد شام میں براہ راست کشیدگی کے امکان کو کم کرنا ہے۔
صہیونی حکومت نے باکو اجلاس میں خبردار کیا کہ شام میں غیر ملکی افواج کی تعیناتی بالخصوص پالمیرا کے علاقے میں ترک اڈوں کا قیام تل ابیب کی ریڈ لائن عبور کرنے کے مترادف ہے۔