
دمشق کی فضا میں ترکی اور صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا آمنا سامنا
شیعہ نیوز: صیہونی میڈیا نے دمشق پر ترکی اور تل ابیب کے درمیان فضائی نوک جھونک کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق ترکی کے لڑاکا طیاروں نے دمشق میں صیہونی لڑاکا طیاروں کو وارننگ سگنل بھیجے ہیں۔
صہیونی روزنامہ "یروشلم پوسٹ” نے لکھا ہے کہ دمشق میں صدارتی محل کے قریب حملے کے دوران ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اس علاقے پر پرواز کی جہاں اسرائیلی طیارے مشن پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا دمشق پر تل ابیب کے حملے پر اظہار برہمی
اخبار نے لکھا ہے کہ ترک لڑاکا طیاروں نے اسرائیلی طیاروں کو انتباہی سگنل بھیجے جس سے فریقین کے درمیان ممکنہ جنگ ٹل گئی۔
گزشتہ روز شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے ادلب کے آسمان پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ساتھ جھڑپیں کیں۔
اس سے قبل بعض ذرائع نے آگاہ کیا تھا کہ ہفتے کی صبح شام پر اسرائیلی فضائیہ کے شدید حملوں کے دوران ترکی کے F-16 لڑاکا طیارے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور انہیں ترک افواج کو نشانہ بنانے کے خلاف خبردار کیا۔
صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے لڑاکا پائلٹوں نے الیکٹرانک جنگی نظام کے ذریعے اسرائیلی پائلٹوں کو انتباہی پیغامات بھیجے۔