اہم پاکستانی خبریں

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اسلام آباد پہنچ گئے

شیعہ نیوز:ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی اسد گیلانی نے انکا استقبال کیا۔

مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرکے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن کے لیے دو طرفہ تعاون کو تقویت دینا ہے۔

ترکیہ اور پاکستان معیشت، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں قریبی دو طرفہ تعلقات رکھتے ہیں۔ اس اعلیٰ سطحی دورے سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی توقع ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے حکام اسلام آباد میں ہونے والے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کے بعد پیش رفت کا جائزہ لیں گے، فریقین 2026 میں ترکیہ میں متوقع آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

ترکیہ وہ پہلا ملک تھا جس نے مئی میں بھارت کی طرف سے پاکستان پر فضائی حملوں کی مذمت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button