دنیا

ترک عوام کا امریکی قونصل خانے کے سامنے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ

شیعہ نیوز: ترکی کے شہریوں نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ترک عوام نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کی حمایت پر امریکہ کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو “مکمل طور پر ختم کرنے” کا مطالبہ دہرایا!

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھائے غزہ کے عوام کی حمایت میں امریکہ اور قابض صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 52,535 افراد شہید جب کہ 118,491 ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button